اسلام آباد (نوائے وقت نیوز )اس وقت جب ملک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ہم ایک نئے طرز زندگی کی جانب قدم بڑھارہے ہیں،پاکستان کے صف اوّل کے بسکٹ تیار کرنیوالے ادار ے EBMنے اپنے مقبول برانڈ سوپر کے ذریعہ ایک عوامی آگہی کی مہم کا آغاز کردیا ہے جس میں لوگوں میں خود کو اور اپنے پیاروں کو وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے احتیاط اپنانے پر زور دیا گیا ہے۔ یہ پیغام ایک بہت اہم وقت پر آیا ہے جس میں لوگوں کو اس خطرے سے مقابلہ کرنے کیلئے احتیاطی تدابیر استعمال کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔اس مہم میں ملک کے مقبول ترین فنکاروں اور میڈیا کی نمایاں شخصیات جیسے ماہرہ خان، ہمایوں سعید، مہ وش حیات، حریم فاروق، وسیم اکرم، عدنا ن صدیقی، فیصل کپاڈیا اور بلال مقصود موجود ہیں ۔
پیک فرینز سوپرکا عوام میںکووڈسے احتیاط کیلئے آگاہی مہم کا آغاز
May 21, 2020