ماناگوا(اے پی پی) وسطی امریکی ملک ناکاراگوا کے علاقہ ماساکپا میں 5.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔عالمی میڈیا نے امریکی جیولوجیکل سروے کے حوالہ سے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے بدھ کو ماساکپا کے جنوب مغرب میں 49کلومیٹر کے فاصلے پر محسوس کیے گئے جس کا مرکز سطح زمین سے 35 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔