ڈی ویلیئرز کی ریٹائرمنٹ واپس نہ لینے کی وجہ سامنے آگئی

جوہانسبرگ(وائس آف ایشیا)جنوبی افریقا کی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر اور موجودہ ہیڈ کوچ مارک بائوچر کو لگتا ہے کہ اے بی ڈی ویلیئرز کے پاس انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس نہ آنے کی اپنی وجوہات ہیں۔مارک بائوچر نے کہا ہے کہ اے بی ڈی ویلیئرز ہر ماحول میں جان ڈالنے والی شخصیت ہیں،میں انکے ریٹائرمنٹ واپس نہ لینے کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں۔مارک بائوچر کا کہنا ہے کہ اے بی ڈی ویلیئرز کسی کھلاڑی کی جگہ چھیننا نہیں چاہتے۔میں ان کے فیصلے کو بدقسمتی کہوں گا کیونکہ میرے خیال میں ہم سب متفق ہیں کہ وہ اب بھی بہترین کھلاڑیوں میں سے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اے بی ڈی ویلیئرز کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں لیکن اب آگے بڑھنا چاہئے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ جنوبی افریقا نے سابق کپتان سے اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کی درخواست کی تھی۔ جس پر اے بی ڈی ویلیئرز نے اپنے بورڈ کو جواب دیا ہے کہ ان کی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ حتمی ہے، واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ اے بی ڈی ویلیئرز نے مئی 2018 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن