کلدیپ یادیو کو گیسٹ ہاوس  میں ویکسین لگانے پر تنقید

کانپور(آئی این پی) بھارتی کرکٹر کلدیپ یادیو کو اسپتال کے بجائے گیسٹ ہاوس میں کورونا ویکسین لگانے پر تنقید کا طوفان آگیا۔ویکسی نیشن کیلیے مقامی اسپتال میں دیگر لوگوں کی طرح جگہ مختص تھی مگر کلدیپ کو ایک گیسٹ ہاوس کے لان میں ویکسین لگائی گئی جس پر کافی اعتراض کیا جا رہا ہے،کھلاڑی کے ساتھ خصوصی سلوک کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ خود کلدیپ یادیو نے ہی سوشل میڈیا پرتصویر شیئر کرتے دوسرے لوگوں کو بھی ویکسین لگوانے کی ہدایت دی تھی۔

ای پیپر دی نیشن