کراچی (نوائے وقت رپورٹ)پاکستان کی ترقی خوشحالی اور سلامتی کا راز کاروباری طبقہ کو بہتر سہولیات فراہم کرنے اور کاروباری معاملات کو سازگار بنانے میں پوشیدہ ہے ان خیالات کا اظہار یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سیکریٹری جنرل ظفر بختاوری نے چکوال چیمبر کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔جو انہیں یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سیکرٹری جنرل بننے پر مبارکباد دینے بختاوری ہاؤس تشریف لائے تھے۔ظفر بختاوری نے اس موقع پر کہا کہ دنیا میں جن ممالک نے ترقی کی ہے اس کا راز تمام ترمعاشی پابندیوں کا خاتمہ، بہترین سہولیات کی فراہمی ، ملک کے پالیسی سازی میں تاجروں کی مشاورت اور ملک کے اندر تاجر اور صنعت کار کی عزت کی بحالی ہے۔اگر یہ اقدامات پاکستان میں بھی کر لیے جائیں تو ہمارا ملک بھی تیز رفتار ترقی سے اس طرح سے دنیا کو حیران کر سکتا ہے جس طرح چین اور ترکی نے کیا ہے۔اس موقع پر چکوال چیمبر کے گروپ لیڈر قاضی محمد اکبر اور چکوال چیمبر کے صدر حاجی نور سلطان نے ظفر بختاوری کی اعلی کارکردگی جس کی بنیاد پر انہیں پورے ملک کی تاجر برادری نے اس اعزاز نے نوازا ہے نے کہا کہ یہ چکوال کے لیے بہت اعزاز کی بات ہیاور بختاوری ملک کی تاجر برادری کے حالات بہتر بنانے میں اپنا موثر کردار ادا کریں گے۔ ملک کے اعلی ترین حلقوں میں تاجر برادری کی آواز بلند کریں گے اور ملک کی معیشت جو بڑی تیزی سے زوال پذیر ہے کو بہتر بنانے کیلئے ملک کے اندر سرمایہ کاری اور صنعت کاری کو فروغ دیں گے۔اس موقع پر چکوال چیمبر کے سابق صدور خرم کامران۔ شہزاد سعادت۔سینئر نائب صدر معین اکرم۔ نائب صدر شوکت رفیق۔ اعجاز منہاس۔عامر نجیب بھٹہ۔حاجی عبدالرزاق اور وقار بختاوری بھی موجود تھے۔
ترقی اورخوشحالی کا راز کاروباری طبقہ کی سہولیات میں ہے، ظفر بختاوری
May 21, 2021