غزہ کشیدگی میں اضافے کو روکنا ہوگا:سعودی وزیر خارجہ

May 21, 2021

ریاض (ممتازاحمدبڈانی) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ غزہ اور مشرقی یروشلم میں ہونے والی کشیدگی میں اضافے کو روکنا ہوگا۔ مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے شہزادہ فیصل بن فرحان نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین پر سعودی عرب کا مؤقف واضح ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لیے عرب امن اقدام کے تحت 1967 کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک فلسطینی ریاست ہو جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اس سے قبل کہا تھا کہ اسرائیل کی غزہ پر بمباری انتہا پسندی کو ہوا دے رہی ہے اور فلسطینی علاقے میںعسکریت پسندوں کو طاقتور بنا رہی ہے۔ وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے تمام فریقوں سے کشیدگی روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیل غزہ کشیدگی میں فضائی حملوں اور راکٹ فائر کیے جانے سے دونوں جانب اموات کا دعویٰ کیا گیا۔ العربیہ سے بات کرتے ہوئے شہزادہ فیصل بن فرحان نے مزید کہا کہ یمن کے بحران کے سیاسی حل کے لیے سعودی عرب پرعزم ہے۔ مزیدشہزادہ فیصل بن فرحان نے کہاکہ سعودی عرب نے عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر سوڈان کے استحکام کے لیے کام کیا اور مملکت افریقی ملک میں عبوری عمل کے لیے پرعزم تھا جس کی خوشحالی اور استحکام وسیع خطے کے لیے مثبت ہے۔

مزیدخبریں