اسلام آباد (صباح نیوز)طورخم سرحد پر کرونا روک تھام کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر(این سی او سی)نے پابندیوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق طورخم سرحد پر پیدل آمدورفت پر پابندی تاحکم ثانی برقرار رہے گی، صرف پاکستانی شہریوں کوواپس آنے کی اجازت ہوگی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ واپس آنے والے پاکستانیوں کا کرونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔طورخم بارڈر سے مال بردارگاڑیوں کی آمد و رفت حسب معمول بحال رہے گی۔