محاصرے کی آڑ میں 3 نوجوان گرفتار ، گھر گھر تلاشی سے خواتین کو مشکلات 

May 21, 2021

سرینگر(کے پی آئی)  بھارتی فورسز نے کپواڑہ اور جموں میں تین شہریوں کو گرفتار کر کے دعوی کیا ہے کہ ان سے بھاری ہتھیار اور رقم برامد ہوئی ہے ۔۔ پولیس کے مطابق  مرکزی بازار کپواڑہ میں پولیس ناکے پر دو  بھائیوں کو چھ دستی بموں کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ان  میں جہانگیر احمدحجام  اور عبدالحمید حجام  شمال ہیں۔ ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔کے پی آئی کے مطابق  ادھر جموں وکشمیر پولیس نے جموں کے گنگیال علاقے میں جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے ایک ٹرک ڈرائیور  محمد اقبال ولد عبد العزیزکو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے 30 لاکھ روپیے نقدی برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔جمعرات کی صبح اڑی میں ، ایک 35 سالہ شخص  الطاف احمد ولد شبیر احمد پوسوال کی لاش  نالے سے ملی ہے ۔بھارتی فوجیوںنے سرینگر ، گاندر بل، شوپیان، اسلام آباد ، پلوامہ ، کپواڑہ اور بارہمولہ کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں کیںجن کے باعث مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا ۔مقبوضہ کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما محمد ایوب خان سمیت  مزید62افرادکرونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد3355تک پہنچ گئی ہے ۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کی تشخیص کیلئے 48ہزار565ٹیسٹ کئے گئے جن میں 3969افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ اس طرح متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ55ہزار888ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید62افراد وائرس سے جاں بحق  ہوئے ہیں ۔کے پی آئی کے مطابق   لداخ  میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران5 مریضوں کی کرونا سے موت واقع ہوئی جس کے ساتھ  لداخ میں کرونا سے مرنے  والوں کی تعداد بڑھ کر 170 تک پہنچ گئی۔ مرنے  والوں میں سے 4 کا تعلق ضلع لیہہ جبکہ ایک کا تعلق ضلع کرگل سے ہے۔ لداخ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 مریضوں کی کرونا سے موت جبکہ، 156 مریض صحتیاب ہوئے جبکہ 202 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔کرونا لاک ڈائون کی روک تھام کی آڑ میں شہریوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پولیس نے 232افراد کو گرفتار کرلیا،98ایف آئی آر درج کر لی گئیں1041افراد  و کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا ہے جبکہ 111گاڑیوں کو بھی ضبط کر لیا گیا ۔ کے پی آئی کے مطابق  حکام  نے کرفیو اور پابندیوں میں تیزی لائی ہے جس کے باعث پہلے سے بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔مقبوضہ کشمیر کے جیلوں میں قید4479 افراد کوویڈ 19 ویکسین سے محروم ہو گئے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے بیشتر اضلاع میں کرونا ویکسین کا ذخیرہ ختم ہونے پر ویکسینیشن مہم کو  روک دیا گیا تھا جس کے باعث عام شہریوں کے ساتھ ساتھ قیدی بھی متاثر ہوئے ہیں۔کے پی آئی کے مطابق  جموں و کشمیر کی 13 جیلوں میں 4572 افراد قید ہیں ۔ ان میں سے صرف 91 قیدیوں کو کوویڈ 19 ویکسین لگائی گئی ہے ۔

مزیدخبریں