اسلام آباد (قاضی بلال/وقائع نگار خصوصی) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں اکبر ایس بابر کی بینک سٹیٹ منٹس کی مزید تین روز کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا -الیکشن کمیشن سکروٹنی کمیٹی میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ سے متعلق جمع کرائی گئی دستاویزات کے جائزہ کا آخری روز تھا الیکشن کمشن نے چالیس گھنٹے کا وقت دیا تھا-سکروٹنی میں نے رواں ماہ کے آخرمیں اپنی رپورٹ جمع کرانی ہے تین سال الیکشن کمیشن تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا -الیکشن کمیشن کے باہر اکبر ایس بابر نے میڈیا کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس کے 40 گھنٹے مکمل ہوگئے ۔تمام دستاویزات کی جانچ پڑتال کر کے مفصل جائزہ لیا۔انئوں نے کہا کہ بآج بھی اصلی بینک اسٹیمنٹ ہمارے سامنے نہیں رکھی گئی اور اگلے چند دنوں میں حقائق الیکشن کمیشن کے سامنے رکھیں گے ۔ان کا کہناتھا کہ سکروٹنی کمیٹی 3 سالوں میں کام مکمل نہیں کرسکی ہمیں 40 گھنٹے دیئے گئے ۔اکبر ایس بابر نے کہا کہ تفصیلات ہم سامنے لائیں گے ایک بلین سونامی آنے والی ہے۔ابھی تک کچھ بینک کی تفصیلات خفیہ ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ان پرائیویٹ اکاؤنٹس بھی حاصل کریں گے چاہے سپریم کورٹ جانا پڑے۔
5 پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس، اکبر ایس بابر کی مزید تین روز کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
May 21, 2021