بیجنگ(شِنہوا)چین کے شعبہ نقل وحمل میں مستقل اثاثوں پر سرمایہ کاری میں گزشتہ سال مستحکم نمو برقرار رہی۔وزارت نقل وحمل کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق2020میں مستقل اثاثوں پر کل سرمایہ کاری گزشتہ سال کی نسبت7.1فیصد اضافہ کے ساتھ تقریبا34 کھرب80ارب یو آن ( تقریباً 541.6 ارب امریکی ڈالرز) ہوگئی۔وزارت نے کہاکہ نمو کی شرح گزشتہ 3سال میں سب سے زیادہ رہی۔2020کے آخر تک چین کے ریلوے نیٹ ورک کی آپریٹنگ لمبائی1لاکھ46ہزار کلومیٹر تک پہنچ گئی،ملک میں کل 52لاکھ کلومیٹر شاہراہیں ہیں جن میں سے 1لاکھ61ہزار کلومیٹرایکسپریس ویز ہیں۔گزشتہ سال کے آخر تک 10ہزار ٹن کلاس یا زائد کے 2ہزار592برتھس اورملک بھر میں 241سندیافتہ ہوائی اڈے تھے۔