اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے کرسچین میرج ایکٹ کے خلاف کیس میں جواب داخل کرانے کے لیے وفاق، سیکریٹری قانون و انصاف اور سیکریٹری وزارت مذہبی امور سے جواب طلب کرلیا۔گذشتہ روز شہری شہزاد فرانسس اور صابر مچل کی درخواست پر سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل سید محمد طیب شاہ کی جواب جمع کرانے کے لیے مہلت کی استدعا کی جسے عدالت نیمنظور کرتے ہوئے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ سماعت ملتوی دی۔
کرسچین میرج ایکٹ کیخلاف کیس،وفاق سیکریٹری قانون ومذہبی امورسے جواب طلب
May 21, 2021