حکومت تاجر وںکے کا روبارکوتحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ،زاہد بختاوری 

May 21, 2021

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ملکی معیشت میں اہم کردار کی حامل تاجر برادری کا تحفظ حکومت وقت اور انتظامیہ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے مرکزی انجمن تاجران کنٹونمنٹ رجسٹرڈ راولپنڈی و چیئرمین پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر زاہد بختاوری نے چند ہفتوں میں الامین پلازہ مال روڈ میں واقع فارمیسیز میں ہونے والی ڈکیتی کی وارداتوں کے بعد کیا اس موقع پر انہوںنے ان واقعات اور شہر میں ڈکیتی وچوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی پرشدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور پولیس انتظامیہ تاجر برادری کے کا روبارکوتحفظ کرنے میں بری طرح ناکام اور بے بس ہو چکی ہے انہوں نے کہاکہ تاجروں کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کیلئے بڑے مالز پلازہ اور مراکز میں خصوصی طور پر رات کو پولیس گارڈ کی فراہم کی جائے آخر میںاعلی حکام سے اپیل کی وارداتوں کی روک تھام اور تاجر کے کاروباری مراکز کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے عملی اور فوری اقدام کیے جائیں ۔اسرائیل کی فلسطینی مسلمانوں پر بربریت اور ظلم کے خلاف آج الامین پلازہ مال روڈ کے سامنے بعد از نماز جمعہ بوقت ڈیڑھ بجے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا صدر مرکزی تنظیم تاجران کنٹونمنٹ رجسٹرڈ راولپنڈی زاہد بختاوری نے شہر کی تمام تاجر تنظیموں سول سو سائٹی اور انجمن شہریان راولپنڈی اور کینٹ کی عوام سے اپیل کی کہ اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ میں شریک ہو پوری دنیا کوباورکروا دیں کہ ہم سب فلسطینی بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور فلسطین مسجد اقصی کی مکمل آزادی تک انکے حمایت جاری رکھیں گے۔

مزیدخبریں