اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی)آخرت کی کامیابی کا دارومدار اعمال صالح پر مبنی ہے کیونکہ کہ دنیا آخرت کی کھیتی ہے ۔صوفی محمد حنیف بھٹی ہمدمیؒ نے قابل رشک زندگی گزاری،انکی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی ۔وہ علامہ ہمدم ؒ کے مخلص ساتھی تھے ۔ان خیالات کا اظہار ممتاز روحانی شخصیت اور آستانہ عالیہ حضور سلطان العاشقین کے سجادہ نشین علامہ صاحبزادہ پیر محمد اقبال خاں ربانی نے مرکزی جامع مسجد حنفیہ رضویہ میں سینئر صحافی ارشد جاوید مصطفائی، محمد اسلم بھٹی اور انجمن طلباء اسلام کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل محمد اکرم رضوی کے والد محترم صوفی محمد حنیف بھٹی ہمدمیؒ کے ختم چہلم کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں مسلم لیگ ن ضلع قصور کے سینئر نائب صدر رانا مشتاق احمد خاں ، ارشاد جاوید قریشی ، صاحبزادہ بلال خاں عرفانی ،انجمن طلبہ اسلام ضلعی ناظم محمد وقاص جعفر،جنرل سیکریڑی محمد احمد فریدی شریک تھے ۔ صاحبزادہ پیر محمد اقبال خاں ربانی نیمومن موت کے بعد بعد فنا ء نہیں ہوتا بلکہ ایک جہاں سے دوسرے جہاں میں منتقلی کا نام ہے ۔چہلم کی تقریب سے مولانا ناصر جاوید طور،ناصر مدنی ،نصیر مصطفے ہمدمی ،حافظ سلطان احمد ،قاری فیاض احمد،حافظ مبشر ہمدمی ،حافظ منیر احمد بھٹی ،اویس احمد اویسی،قاری احسن رضا ،رحیم بخش پپواور دیگر نے خطاب کیا ۔
آخرت کی کامیابی کا دارومدار اعمال صالح پر ہے،پیر اقبال ربانی
May 21, 2021