پنجاب گندم خریداری کا 100 فیصد ہدف حاصل کرلیا: سینئر وزیر عبدالعلیم خان

لاہور (نوائے وقت نیوز)پنجاب میں گندم کی خرید کا حکومت کی طرف سے مقررکردہ35لاکھ میٹرک ٹن کا100فیصد ہدف بر وقت حاصل کر لیا گیا ہے جبکہ اب تک 110فیصد باردانے کی تقسیم بھی عمل میں لائی جا چکی ہے ۔ سینئر وزیر  خوراک عبدالعلیم خان نے اس اہم کامیابی پر مسرت کاا ظہار کرتے ہوئے محکمہ خوراک کی ٹیم کو شاباش دی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ گندم خریداری کا100فیصد ہدف مقررہ مدت کے اندر پورا کیا ہے جس پر انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے افسران و اہلکاران مبارکباد کے مستحق ہیں۔

ای پیپر دی نیشن