ناتجربہ کاری نے ملک کو تباہی کی جانب دھکیل دیا: شہباز شریف

وہاڑی(نامہ نگار)صدر مسلم لیگ(ن)قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کی بجائے انتقامی سیاست میں مصروف ہے ڈھائی سالوں میں غربت،بے روزگاری انتہاکو پہنچ چکی غریب طبقہ مسلسل بدحالی کا شکار ہوچکا حکومتی سرپرستی میں من پسند مافیا کو نوازا جارہا ہے آ ئے روز حکومت کے سکینڈلز سامنے آ رہے ہیں آٹا،چینی،گندم،پٹرول،ایل این جی میں قوم کے اربوں روپے مافیا ڈکار گئے کوئی پوچھنے والا نہیں لاکھوں گھر تو ملے نہیں الٹا عوام کے گھر ہی چھیننا شروع کردیے کروڑوں نوکریاں تو نہ ملی لاکھوں ملازمین سے نوکریاں ضرور چھین لیں بس ایک ہی نعرہ لگارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق ایم پی اے پی پی 232 بلال اکبر بھٹی،جلال اکبر بھٹی سے ملاقات کئے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا بعد ازاں ایک اجلاس کی بھی صدارت کی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہزاز شریف، رہنما مسلم لیگ(ن)عطا تارڑسمیت متعدد ارکان اسمبلی موجود تھے میاں محمد شہزاب شریف نے مزید کہا کہ کشمیر کی طرح فلسطین پر بھی ناقص حکمت عملی اور ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں حکومت فیصلہ کرنے کی صلاحیت سے عاری ہے  پوری دنیا صرف پاکستان کی جانب سے بلند ہونے والی آ واز کو دیکھتی ہے ناتجربہ کاری نے ملک کو تباہی کی جانب دھکیل دیا ہے اب اس حکومت کو گھر بھیجنے کے سوا کوئی آ پشن نہیں پی ڈی ایم اپنی حکمت عملی جلد طے کرے گی اور اس حکومت کو چلتا کریں گے بعد ازاں سابق ایم پی اے بلال اکبر بھٹی ،جلال البر بھٹی نے محمد شہباز شریف کو گلدستہ پیش کیا اور قیادت پر مکمل اعتماد کا بھی اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن