کراچی+لاہور (آئی این پی ) بیس سال بھارت کی قید میں رہنے والے معروف پاکستانی سائنسدان ڈاکٹرخلیل چشتی اسی سال کی عمر میں انتقال کر گئے ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے معروف پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر خلیل چشتی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی سائنسدان ڈاکٹرخلیل چشتی کا انتقال کراچی میں ہوا، ان کی نمازجنازہ آج بعد نمازظہر جامع مسجد بلاک اے نارتھ ناظم آبادمیں ادا کی جائیگی۔ ڈاکٹرخلیل چشتی اسی سال کی عمر میں بھارت سے رہا ہوکر وطن واپس آئے تھے، مرحوم بیس سال تک قتل کے جھوٹے الزام کے باعث بھارت میں قید رہے۔ ادھر وزیر اعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
20 سال بھارتی قید میں رہنے والے پاکستانی سائنسدان ڈاکٹرخلیل چشتی انتقال کر گئے، عثمان بزدار کا اظہار تعزیت
May 21, 2021