شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت کیخلاف حکومتی اپیل پر 25 مئی کو سماعت ہو گی 

May 21, 2021

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کیخلاف حکومتی اپیل سماعت کیلئے مقررکر دی ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ 25 مئی کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔ وفاقی حکومت نے عدالت عالیہ کے فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں