فلسطین کو مسلمہ اُمہ کفار کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتی ،ثروت اعجاز قادری 

کراچی (نیوزرپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ نیتن یاہو اور جوبائیڈن فلسطین کے عوام کو طاقت سے دبانے کا سلسلہ بند کردیں ،فلسطین کو مسلمہ اُمہ کفار کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتی جہاد ہوا تو اسرائیل نقشے سے مٹ جائیگا ،اسرائیلی فوج اتنا ظلم کریں جتنا برداشت کرسکتے ہیں ،فلسطین کے عوام کی سیاسی واخلافی اور حمایت اُمت مسلمہ کرتی رہے گی ،مسلم حکمرانوں کو خواب غفلت سے جاگ کر فلسطین کوجابر وظالم سے نجات دلانا ہوگی ،پاکستان سنی تحریک کے تحت لبیک بیت المقدس وکشمیر ریلی اسلام دشمن قوتوں کیلئے نوشتہ دیوار ہوگی ،فلسطین وکشمیر یوں کو حق خود ارادیت دیئے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا ،اسرئیل اور بھارت کے ظالمانہ وجابرانہ اور مسلم نسل کشی کے اقدامات ایک ہی طرح کے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے دوسرے ہفتے میں داخل ہونیوالی اسرئیلی جارحیت کو کھلی دہشتگردی قراردیتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مظلوم فلسطین کا خون رائیگاں نہیں جائیگا اسرائیل کو ایک ایک قطرے کا حساب دینا ہوگا ،اقوام متحدہ کا کردار مسلم ممالک کو انصاف فراہمی میں ہمیشہ مشکوک رہا ہے ،فلطین اور کشمیر کے مسئلے کو جان بوجھ کر الجھا کر رکھا گیا ہے تاکہ یہود ونصاریٰ دنیا پر راج کرسکیں ،انہوں نے کہا کہ مسلمان خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی کے سچے عاشق ہیں پوری دنیا پر اسلام کا پرچم لہرا کر دم لینگے ،موت برحق ہے شہادت ہمارا زیور ہے سرپر کفن باندھ کر مظلوں کو انصاف دلانے کیلئے جدوجہد کرتے رہینگے ،غزہ پر اسرئیل کی وحشیانہ بمباری پر عالمی قوتوں کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے ،فلطین پر اسریلی بربریت کے خلاف عالمی خاموشی انصاف کا قتل کرنے کے مترادف ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...