کراچی(نیوز رپورٹر) ایسا شخص جس نے مسلمانوں کو کمزور ثابت کرنے کی کوشش اسے چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہئے کیونکہ مسلمان کبھی کمزور تھا نہ ہے اور نہ آئندہ کمزور ہوگا۔ یہ بات تحریک جانثاران پاکستان کے بانی و چیئرمین پیر قیصر شفیع اللہ نے پارٹی کی کور کمیٹی کی ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے صدر مملکت عارف علوی کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیان سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی اور بالخصوص فلسطینی بھائیوں کے زخم پاشی کی گئی۔ عارف علوی جیسا کمزور و بزدل شخص ملک کے سپریم کمانڈر ہونے کا اہل نہیں ہوسکتا۔ صرف احتجاجی مظاہرے و ریلی سے مکہ فتح نہیں ہوا تھا اور نہ ہی بیت المقدس اس کے لئے عملی قدم اٹھانے پڑے تھے دشمن کے ساحل پر اترکر اپنی کشتی جلانا اور دریا میں گھوڑ دوڑانے سے ہی دیگر فتوحات حاصل ہوئے یہ تھے ہمارے اسلاف کی شجاعت اور بہادری کے کارنامے۔ موجودہ ظالم و بزدل مسلمان حکمرانوں کو فلسطینیوں کے خون ناحق کا حساب دینا ہوگا کیونکہ یہ ظلم و بربریت مسلمان حکمرانوں کے خاموشی کا نتیجہ ہے یہ ظالم حکمران عنقریب اپنے کئے کے بدترین انجام سے دوچار ہوں گے۔
صدر مملکت کے بیان سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی :قیصر شفیع اللہ
May 21, 2021