اسلام آباد (خبرنگار) چیف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا یوکرائن کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے سربراہ جرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون ہمیشہ ہی ہمارے باہمی تعلقات کا ایک اہم جزو رہا ہے۔ پاکستان مستقبل میں ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی (ٹی او ٹی) اور جوائنٹ وینچرز (جے وی) کی بنیاد پر یوکرائن کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف (سی او ایس) جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوکرائن کے علاقے خارکیو میں ایک ملٹری ٹیسٹ سائٹ کا دورہ کیا اور مختلف ہتھیاروں اور آلات کے فیلڈ ٹیسٹ دیکھے۔ سی او اے ایس نے ٹیسٹوں میں گہری دلچسپی لی اور منصوبوں سے وابستہ تمام شعبوں کی کارکردگی کو سراہا۔ سی او اے ایس نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون ہمیشہ ہی ہمارے باہمی تعلقات کا ایک اہم جزو رہا ہے۔ پاکستان مستقبل میں ٹرانسفر آف ٹکنالوجی (ٹی او ٹی) اور جوائنٹ وینچرز (جے وی) کی بنیاد پر یوکرائن کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے کیونکہ دونوں فریق ایک دوسرے کے تجربے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔