سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ’’شرارتی منڈے‘‘ کی نشاندہی 

May 21, 2021

صادق آباد، رحیم یارخان  (نمائندہ خصوصی، کرائم رپورٹر ) سی سی ٹی وی کیمروں نے گلی سے گزرتی ہوئی لڑکیوں کو چھیڑتے ہوئے ’’شرارتی منڈے‘‘ کی نشاندہی کر دی جس کے بعد عوام نے اوباش نوجوان شہباز کے سر کے بال اور مونچھوں کو مونڈ دیا ۔ ساری کارروائی کے بعد اہل علاقہ نے پولیس تھانہ سٹی کو بلا کر اسے حوالات پہنچا دیا۔ رحیم یارخان سے کرائم رپورٹر کے مطابق بیگڑھ گڑھی کا رہائشی شہباز اپنی موٹر سائیکل پر گلی نمبر6میاں غلام رسول کالونی میں 13سالہ مریم سے چھیڑ چھاڑ کی‘ جس پرلوگوں نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم شہباز کو پکڑ کر اس کی ٹھیک ٹھاک چھترول کی اور بعدازاں استرے سے اس کے بال اور مونچھیں مونڈھ ڈالی‘ جسے بعد میں مزید کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ 

مزیدخبریں