رحیم یارخان :حوالات سے ملزم کی ٹک ٹاک ویڈیووائرل

 رحیم یارخان(کرائم رپورٹر)اقدام قتل کے درج مقدمہ کے گرفتارملزم کی حوالات سے ٹک ٹاک سوشل میڈیا پروائرل‘ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا ایکشن‘ تھانہ محرر معطل کردیا۔ تفصیل کے مطابق اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے گرفتار ملزم جس نے ساتھیوں کی مدد سے عیدالفطر کے روز اندھا دھند فائرنگ کرکے 5افراد کو شدید زخمی کردیاجسے چند روز قبل پولیس نے 2ساتھیوں سمیت گرفتارکیاتھا گزشتہ روز گرفتارملزم خالد چانڈیہ کی حوالات سے ٹک ٹاک سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں گرفتار ملزم مونچھوں کو تائو دیتے ہوئے دکھایاگیا ہے‘ٹک ٹاک سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز نے نوٹس لیتے ہوئے فوری طورپر محرر تھانہ سٹی خان پور ساجد غنی کو معطل کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن