پاک چین دوستی سٹرٹیجک اثاثہ، قائم مقام قونصل جنرل

لاہور (خاور عباس سندھو) اسلامی جمہوریہ پاکستان اور عوامی جمہوریہ چین آج اپنے سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ اس پرمسرت موقع پر چینی قونصلیٹ لاہور کے قائم مقام قونصل جنرل مسٹر پنگ زینگوو نے پنجاب کے وزیراعلی سردار عثمان بزدار کو مبارکباد دی ہے جس پر وزیر اعلی نے ان کا شکریہ ادا کیا اور پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لئے سی پیک کے تحت صوبہ میں ترقیاتی کام کرانے پر چینی قیادت کی تعریف کی۔ اپنے پیغام میں چینی قونصلیٹ لاہور کے قائم مقام قونصل جنرل مسٹر پنگ زینگوو نے کہا چین اور پاکستان کی ہر موسم کی دوستی ہے۔ دن ہو یا رات، بارش ہو یا دھوپ دونوں ممالک ہمیشہ اکٹھے کھڑے رہے اور کھڑے رہیں گے۔ دونوں اطراف سے یہ دوستی اب ایک قیمتی، گراں قدر اور سٹرٹیجک اثاثہ بن گئی ہے۔ چین اور پنجاب کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون اور تبادلوں، خاص طور پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرنگرانی سی پیک منصوبوں کی بدولت یہ دوستی کا رشتہ مزید مضبوط اور توانا ہوا ہے۔ قائم مقام قونصل جنرل مسٹر پنگ زینگوو نے مزید کہا کہ کووڈ - 19 کے پیش نظر تعاون اور ہماری دوستی نے اس تعلق کو مضبوط تر بنادیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...