نواب شاہ(بیورو رپورٹ)اساتذہ کی تنظیم پ ٹ الف سندھ کی مرکزی اپیل پر ضلع شھید بینظیرآباد کے سینکڑوں اساتذہ نے محمد سالم زرداری، اشرف بروہی، امداد خاصخیلی، صدیق رند میر خان زرداری کی قیادت میں مین سندھی اسکول سے ایک ریلی نکالی ریلی مخصوص راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی جہاں پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اساتذہ نے کہا کہ 2008 لیکر ابتک جو اساتذہ میرٹ پر سلیکٹ ہوئے ہیں ان کی سالانہ انکریمنٹ ختم کرکے اساتذہ سے زیادتی کی گئی ،رہنماوں نے سندھ حکومت اور محکمہ تعلیم کے افسران سے مطالبہ کیا کہ سالانہ انکریمنٹ بحال کرکے اساتذہ میں پائی جانے والی بے چینی ختم کی جائے بصورت دیگر ہم وزیر اعلیٰ ہائوس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے دہرنا دینگے
نواب شا ہ کے سیکڑوں اساتذہ سڑکوں پرآگئے
May 21, 2021