ملتان ( لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر پنجاب انسانی حقوق ،اقلیتی امور و بین المذہب ہم آہنگی اعجاز عالم آگسٹین نے پی ٹی آئی خواتین ونگ جنوبی پنجاب کی جنرل سیکرٹری قربان فاطمہ کو انسانی حقوق ‘ اقلیتی امور و بین المذہب ہم آہنگی جنوبی پنجاب کا کوآرڈینیٹر مقرر کردیا۔یہ نوٹیفکیشن انہوں نے گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما قربان فاطمہ کو دیا۔ صوبائی امین بیت المال پنجاب ملک اعظم ‘ میاں فاروق اور چودھری احسان بھی اس موقع پر موجود تھے۔