ملتان کی اعلیٰ ومقامی عدالتوں میں ججز کی کمی  سینکڑوں مقدمات التوا کاشکار، اظہر عباس

ملتان (سپیشل رپورٹر) ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سینئر رکن سید اظہر عباس حیدر بخاری نے کہا ہے کہ ملتان کی اعلی و مقامی عدالتوں میں سٹاف کی حاضری مکمل کر کے درپیش درخواستوں اور مقدمات کا فی الفور فیصلہ کیا جائے۔ لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ میں ججز کی تعداد میں اضافہ کرکے اس خطے کے سینکڑوں زیرالتوا مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ میں ججز کی مقررہ تعداد کی بجائے صرف چھ جج صاحبان فرائض انجام دے رہے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن