ملتان(خصوصی رپورٹر) ایک سال سے انصاف آفٹرنون سکول پروگرامزکے اساتذہ معاوضوںسے محروم ہیں،سکینڈ شفٹ میں 4000 سے زائد اساتذہ کو کروڑوں روپے کی ادائیگیاں کرنا باقی ہیں۔ معاوضوں کی عدم ادائیگی پر 100 انصاف سکول بنانیکامنصوبہ التواء کاشکار ہے،پرائمری اساتذہ کیلئے 12ہزار،مڈل کیلئے16ہزار،سینئر کیلئے 20ہزارروپے معاوضہ مقرر ہے جبکہ سکینڈ شفٹ میں ڈیوٹی دینے پر سکول سربراہان کو 24ہزار روپے اضافی دیا جانا تھے،ایک سال گزر جانے کے بعد بھی سکینڈ شفٹ کے اساتذہ معاوضوں سے محروم ہیں۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ معاوضوں کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے جلد تمام اساتذہ کو ادائیگیاں کردی جائیں گی۔
انصاف آفٹرنون سکول پروگرامز کے اساتذہ معاوضوں سے محروم
May 21, 2021