لاہور(نامہ نگار)پولیس ،فوج اوررینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں گزشتہ روز 21 واں فلیگ مارچ کیا ۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی، سی ٹی او لاہور سید حماد عابد نے فلیگ مارچ میں شرکت کی۔لاہور پولیس، ڈولفن، ٹریفک پولیس، پیرو اور ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں نے فلیگ مارچ میں حصہ لیا۔فلیگ مارچ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ سے شروع ہو کر حاجی کیمپ، ظفر شہید چوک،اک موریہ پل،کشمیری گھاٹی چوک، مستی گیٹ یوٹرن ،نیو راوی پل، شاہدرہ چوک سے ہوتا ہوا ونڈالا روڈ پہنچا۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے راوی پل ناکہ پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔غلام محمود ڈوگر نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو بریفنگ دی۔انہوں نے مختلف علاقوں اور مارکیٹس میں اوقات کار اور کرونا ایس او پیز کا جائزہ لیا۔