ڈی ایس پی سہیل ممتاز شاہ کورونا کیخلاف جنگ لڑتے زندگی کی بازی ہار گئے

May 21, 2021

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس کے ڈی ایس پی سہیل ممتاز شاہ کورونا کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے شہید ہوگئے وہ گزشتہ کئی ہفتوں سے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی میں زیر علاج تھے سہیل ممتاز شاہ ایس ڈی پی او کوٹلی ستیاں اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے، فرض کی ادائیگی کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے پولیس کے مطابق شہید ڈی ایس پی کی نماز جنازہ ایس او پیز کے مطابق ادا کی جائی گی ۔سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے کہا کہ شہید کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
 

مزیدخبریں