لاہور(سپورٹس رپورٹر )سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیک ہسی نے کہا کہ بھارت میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ہونا مشکل ہے ، کئی کرکٹ بورڈز بھارت میں کھیلنے کیلئے گھبراہٹ کا شکار ہوں گے۔ متبادل پلان یو اے ای ہونا چاہیے۔ٹیمیں زیادہ ہونگی تو مختلف شہروں میں ہونے کی وجہ سے خطرہ بھی بڑھ جائے گا۔آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اکتوبر نومبر میں بھارت میں شیڈول ہے، مائیک ہسی بھارتی لیگ کے دوران کرونا کا شکار ہوئے، صحتیاب ہو کر پرسوں آسٹریلیا پہنچے۔واضح رہے کہ بھارتی میڈیا پہلے ہی بھارت میں ایونٹ کے انعقاد کو مشکل قرار دے چکا ہے۔