مسلم لیگ ن عوامی حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی:رائے محمد خان 

کھاریانوالہ (نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق ممبر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ رائے محمد خان کھرل نے کہا کہ نواز لیگ خطے میںپاکستان کو معاشی ٹائیگر بنانا چاہتی ہے پاکستان کو ایشیائی ٹائیگر بنانے کا جو خواب نواز شریف نے دیکھا اس کی تکمیل نواز لیگ جلد اقتدار میں آکرہنگامی بنیادوں پر یقینی بنائے گی، اپنے ایک بیان میں رائے محمد خان کھرل نے کہا کہ عوام کو ادراک ہو چکا ہے کہ موجودہ حکمران اُن کو دھوکا دے رہے ہیں انتخابی مہم کے دوران کئے گئے کسی بھی وعدے پر عمل درآمد نہیں ہو سکا بلکہ عوام کو مزید مسائل سے دوچار کر دیا گیا ہے، نواز لیگ کی قیادت قوم کا سرمایہ ہے جس نے پاکستان کی بقاء کیلئے 22 کروڑ عوام کو ایک پلیٹ فارم پریک آواز کرنے کا عزم کر رکھا ہے،نواز لیگ عوام کے حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن