گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) کئی سالوں سے بنیادی سہولیات سے محروم علاقوں کے مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر خاتمہ کیا جا رہا ہے اور بیشمار منصوبے زیر تکمیل ہیں موجودہ اور آنے والے تمام فنڈز کو محرومیوں کے شکار علاقوں میں خرچ کریں گے ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے81چوہدری محمد صدیق مہر نے اپنی رہائش گاہ پر بلدیاتی امیدواروں کے ساتھ ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں حلقہ کی عوام نے جو محبت مجھے دی اس کا میں مشکور ہوں ۔