کیپٹن ر صفدر کے خلاف نیب کی انکوائری بند ہونا حق سچ کی فتح ہے:شعیب بٹ

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن محمد شعیب بٹ نے کہا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے خلاف عدم ثبوت کی بنا  پر نیب کی انکوائری بند کرنے کی منظوری حق سچ کی فتح ہے اور اس سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ شریف خاندان کے خلاف محض سیاسی و انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں جن کا حقیقت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہریوں میں مٹھائی تقسیم کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا محمد شعیب بٹ کا مزید کہنا تھا کہ کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر مسلم لیگ نون کا قیمتی اثاثہ ہیں جو میاں نواز شریف کے سلوگن ووٹ کو عزت دو کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہوئے ہیں اور تمام مسلم لیگ ن ان کی ا قربانیوں  کو خراج تحسین پیش کرتی ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت دوبارہ  اس ملک کی باگ دوڑ سنبھالے گی اور ملک کو تمام تر مسائل سے چھٹکارا دلائے گی۔

ای پیپر دی نیشن