حکومت انتخابی اصلاحات کے نام پر اپنی ناکامی چھپانا چاہتی ہے : جاوید اخلاص 

گوجرخان (نامہ نگار)پی ٹی آئی کی حکومت انتخابی اصلاحات کے نام پر اپنی نااہلی ناکامی کو چھپانا چاہتی ہے الیکٹرانک ووٹنگ کے نظام کو دنیا بھر نے مسترد کردیا پاکستان کی اپوزیشن بھی اسے ناقابل عمل قرار دے چکی ہیں الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم فرد واحد کی خواہش ہے ، ملک کے عوام مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے خودکشی کرنے پر مجبور ہیں ، ہے ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے چوہدری افتخار احمد وارثی  مسلم لیگ یوتھ ونگ ن راولپنڈی ڈویژن کے سابق صدر سید ندیم عباس بخاری مرکزی انجمن آڑھتیاں گوجرخان کے صدر راجہ سجاد سلیم حیدر المعروف کالا مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے نائب صدر حاجی طیب قریشی  دیگر مسلم لیگی رہنماؤں  ملک محمد فیاض آف موہڑہ سندھو  شیخ محبوب الرحمن  خان آصف خان  حاجی شیخ محمد افضل حاجی عبدالغفار قریشی  مرزا حسن حاجی راجہ ذوالفقار حسین احمد شاہ خان شیخ طارق محمود  حاجی راجہ ہارون  وحید اختر قریشی  صدف بٹ  عابد قیوم قریشی عاطف احسن حبیب الرحمن مغل چوہدری مظہر حسین وارثی  خان گلاب خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔

ای پیپر دی نیشن