حضرو (نمائندہ نوائے وقت ) ڈپٹی کمشنر اٹک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر حضرو شگفتہ جبین ہمراہ انفورسمنٹ فوڈ اتھارٹی ٹیموں کے ہمراہ کامرہ کینٹ قطبہ موڑ میں میاں جی اور صابری بیکرز کے گوداموں پر چھاپہ مارا تو دوران چیکنگ صابری بیکری کے کچن میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کی بنا پر 10000 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ میاں جی بیکرز کے گودام میں بغیر ریکارڈ کے سامان کی موجودگی پر گودام کو سیل کر کے مالک کو سامان کی رسیدوں کے ساتھ آفس طلب کر لیا۔