پنڈی گھیب پولیس نے بدنامِ زمانہ منشیات فروش گرفتار کر لیا 

May 21, 2021

پنڈی گھیب(نامہ نگار)پنڈی گھیب پولیس نے بدنامِ زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا,ایس ایچ او تھانہ پنڈی گھیب حاجی گلفراز احمد کی ہدایت پر سٹی چوکی پولیس نے مخبرِ خاص کی اطلاع پر کالج چوک کے مقام پر ڈھلیاں چوک کیجانب سے پنڈی گھیب آتے ہوئے موٹرسائیکل نمبری AKK-6301 کو روکا اور اْس پر سوار شیخ محمد اسلم ولد شیخ منور خان ساکن محلہ اویسیہ ٹاؤن پنڈی گھیب کی جامع تلاشی لی جس پر اْس سے 2 شاپر برآمد کیئے گئے جس میں 2250 گرام چرس برآمد ہوئی۔ جبکہ ملزم کی جیب سے نقد رقم اور موبائل فون بھی قبضے میں لے لیئے گئے بعد ازاں سٹی چوکی انچارج اے ایس آئی سجاد احمد نے نارکاٹکس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو حوالات میں بند کر دیا

مزیدخبریں