دو کوٹہ (نامہ نگار)قصبہ کوٹ ملک میں جنازہ گاہ و عید گاہ کی سہولت نہیں اور نہ ہی قبرستان کی چار دیواری ہے۔ دوکوٹہ کے قبرستان سے ملحقہ پانچ کنال 8 مرلے رقبہ پڑا ہوا ہے جس پر لوگوں نے ناجائز قبضہ کیا ہوا ٗ اس رقبہ کووارگزار کرا کرجنازہ گاہ وعید گاہ کی تعمیر کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ شہریوں نے حکام سے جنازہ و عید گاہ تعمیر کرنے اور قبرستان کی چاردیواری کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔