چکوال(نامہ نگار)عمران احمر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن اپنے سرکاری دورے پر ڈی پی او آفس چکوال پہنچے جہاں پر محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے انہیں خوش آمدید کہا اور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دیاس موقع پر فیصل سلیم SP انوسٹیگیشن چکوال، سب ڈویڑنل پولیس افسران اور SHOs بھی موجود تھے۔سلامی کے بعد زیر تفتیش مقدمات کی پراگرس اور گرفتاری مجرمان اشتہاری کو چیک کیا گیا مدعی مقدمات کی دادرسی کی گئی ہدایات جاری کی گئیں کہ زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسو کریں اور کم سے کم وقت میں مجرمان اشتہاریوں کو گرفتارکر کے انصاف کے کٹہرے میں لاکھڑا کیا جائے۔انہوں نے اچھی کارکردگی کے حامل افسران اور ملازمین میں انکی حوصلہ افزائی کیلئے نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے۔اسکے بعد عمران احمر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن نے SIPS سٹی چکوال، SDPO آفس صدر سرکل اور مصالحتی کمیٹی کی ورکنگ کی چیکنگ کیساتھ ساتھ انکی انسپکشن بھی کی، ریکارڈ کو چیک کیا اور ہدایات جاری کیں کہ پولیس اسٹیشن کے معیار اور ریکارڈ کو بہتر سے بہتر کیا جائے اور عوام کی دادرسی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔