پاورپلانٹ چین کےاشتراک سےلگایاگیاہے،وزیراعظم

May 21, 2021 | 12:17

ویب ڈیسک

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ یونٹ ٹوسے1100میگاواٹ بجلی پیداہوگی،پاکستان کوسب سےزیادہ موسمیاتی تبدیلیوں کاسامناہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی  میں نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ ٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کہنا تھا کہ  ملک کیلئےکلین انرجی بہت ضروری ہے،پاورپلانٹ1100میگاواٹ بجلی پیداکرےگا،پاورپلانٹ چین کےاشتراک سےلگایاگیاہے،پاک چین سفارتی تعلقات کو70سال ہوچکےہیں،پاکستان اورچین نےہرمشکل وقت میں ایک دوسرےکاساتھ دیاہے،گلوبل وارمنگ میں ایسےمنصوبےکسی نعمت سےکم نہیں،چین سےہم بہت کچھ سیکھ سکتےہیں۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا  تھا کہ     چین نےبہت کم عرصےمیں غربت سمیت دیگرمسائل پرقابوپایا،لوگوں کوغربت سےنکالناہماری حکومت کی ترجیح ہے،ہم کرپشن کےخلاف بھی جہادلڑرہےہیں،کرپشن کاخاتمہ کیےبغیرکوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا،جب تک طاقتورقانون کےنیچےنہیں آئےگاترقی ممکن نہیں،چین نےکئی لوگوں کوکرپشن پرسخت سزائیں دی ہیں،ہم اس لیےکرپشن پرقابونہیں پاسکےکیونکہ ہم صرف چھوٹےلوگوں کوپکڑتےہیں۔

مزیدخبریں