تہران(شِنہوا)ایران کے وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان نے کہاہے کہ اگرامریکہ "منطقی انداز"میں کام کرتا ہے تو ویانا مذاکرات میں 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کے حوالے سے معاہدہ طے پاجائے گا۔ایرانی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ کے مطابق، امیرعبداللہیان نے ان خیالات کا اظہار اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ فون پربات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے ویانا مذاکرات کے دیگر فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مقصد کے لیے اپنے منصوبوں کو پیش کریں۔انہوں نے کہا کہ تہران ملکی ریڈ لائنز کا تحفظ کرتے ہوئے ایک بہتر،مضبوط اور پائیدار معاہدے تک پہنچنے کے لیے تیار ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے روس کے مثبت موقف اور ایران کے لیے قابل قبول معاہدے کے حصول کے لیے حمایت کوسراہا۔
امریکہ ’’منطقی انداز‘‘میں کام کرتا ہے تو ویانا مذاکرات میں معاہدہ ہوسکتا ہے:ایرانی وزیر خارجہ
May 21, 2022