مریخ پرگردووغبارکے طوفان کی وجہ سے چینی روور ڑورونگ کو غیر فعال کردیاگیا

May 21, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین کیقومی خلائی  انتظامی ادارے نے کہا ہے کہ  سرخ سیارے کی سطح پر گردووغبارکے طوفان سے نکلنے کا انتظار کرتے ہوئے مریخ پر موجود روور ڑورونگ کوغیرفعال حالت میں بدل دیاگیا ہے۔چین کے  تیان وین-1 مریخ کے آربیٹرپر لگے کیمروں سے لی گئی تازہ ترین تصاویر میں ڑورونگ کے گشت کے علاقے سیگردووغبارکے طوفان کو گزرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ سائنسدانوں نے ان تصاویر کا موازنہ گزشتہ دو ماہ میں لی گئی تصویروں سے کرتے ہوئے  روور کے شمسی ونگزکے حالیہ پاور ڈیٹا کا تجزیہ کیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڑورونگ اس وقت  مریخ پر گردوغبار کے شدید طوفان کا مقابلہ کر رہا ہے۔ انتظامی ادارے کے مطابق ڑورونگ کے گشت کے علاقہ میں سردیوں کا موسم آچکا ہے جس کے دوران دن کا درجہ حرارت منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے جب کہ رات کا درجہ حرارت منفی 100 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے آ سکتا ہے۔ جولائی کے وسط تک درجہ حرارت مزید گر جائے گا۔ ادارے نے ایک بیان میں بتایا کہ  گردووغبارکے طوفان اور کم درجہ حرارت کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے، چینی روور بدھ کوغیر فعال  کردیا گیا۔ دسمبر میں جب گردوغبار صاف اور مریخ پر بہارکا موسم آجائے  تو روور کے دوبارہ فعال ہونے اور دوبارہ کام شروع کرنے کی توقع ہے۔

مزیدخبریں