اب تو بھتیجی بھی کہتی ہے چاچو حکومت چھوڑ دو:شیخ رشید


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اب تو بھتیجی بھی کہتی ہے چاچو حکومت چھوڑ دو، چاچو صرف ایک ووٹ کی اکثریت پر مقتدر حلقوں سے ڈیڑھ سال کی گارنٹی کی بھیک مانگ رہا ہے جو اسے نہیں مل رہی، کل سپریم کورٹ کے سوموٹو کے فیصلے نے بدنام زمانہ سیاستدانوں کے کیسوں کے خاتمے کا ایف آئی اے، نیب اور اے این ایف میں راستہ روک دیا ہے، نیشنل سکیورٹی کونسل میں چاروں فوجی سربراہوں کی موجودگی میں معاشی فیصلے کروانے کی حکومتی سازش پاکستان کی عظیم افواج کونئے مسائل میں ڈال سکتی ہے لال حویلی سے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ آصف زرداری شجاعت کو مبارکباد دینے نہیں بلکہ دونوں بھائیوں کو لڑوانے گیا تھا، معیشت کی خوفناک تباہی پر خاموشی قومی گناہ ہے یہ صرف مہنگائی اور ڈالر204 روپے ہونے کا مسئلہ نہیں بلکہ ملک کی سیاسی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے معاشی تباہی کا باعث بنتی ہے، تمام قوم اداروں سے کہتا ہوں کہ جاگتے رہنا پاکستان کو مل تباہی سے بچانا ہے۔

ای پیپر دی نیشن