منظور قادر وغیرہ کیخلاف ریفرنس میں ملزمان کی بریت درخواستوں پردلائل نہ ہوسکے


ا سلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر وغیرہ کیخلاف ریفرنس میں ملزمان کی بریت درخواستوں پردلائل نہ ہوسکے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران وکلاء صفائی کی مصروفیت کے باعث سابق ایڈمنسٹریٹر کے ایم اسی رؤف اختر فاروقی اور دیگر  کی بریت کی درخواستوں پر جرح نہ ہو سکی اور عدالت نے بغیر کاروائی سماعت31 مئی تک ملتوی کردی۔یاد رہے کہ عدالت نے سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن