مارگلہ ہلزآتشزدگی واقعہ ،ٹک ٹاکرڈولی کو گرفتارکرنے سے روک دیا گیا 


اسلام آباد(وقائع نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج عابدہ سجاد کی عدالت نے مارگلہ ہلزآتشزدگی واقعہ کے مقدمہ میں معروف ٹک ٹاکر نوشین سعید عرف ڈولی کی درخواست ضمانت پر آئندہ سماعت تک گرفتاری سے روک دیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل نے کہاکہ میری موکلہ کے خلاف جو مقدمہ درج کیا گیا وہ علاقہ اسلام آباد کا نہیں،جس جگہ ٹک ٹاک بنائی گئی وہاں پر پہلے سے آگ لگی تھی،عدالت نے ملزمہ کی عبوری درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس کو ریکارڈ سمیت پیش ہونیکا حکم دیتے ہوئے ملزمہ کو ایک لاکھ روہے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی جس پر ملزمہ کے وکیل نے نقد رقم جمع کرانے کی درخواست دائر کر دی اور عدالت نے 35 ہزار روپے نقد رقم جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت27 مئی تک کیلئے ملتوی کردی۔یاد رہے کہ مارگلہ ہلز میں آتشزدگی کے بعد تھانہ کوہسار پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن