اسلام آباد(نا مہ نگار)تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ مقصد حیات کے تعین کے بعد اخلاص،جہد مسلسل اور مستقل مزاجی انسان کو اس کی منزل تک پہنچاتی ہے۔آرام طلبی، جز وقتی محنت اور بسیار خوری انسان کی ناکامی کا سبب بنتی ہے۔کسی بھی عظیم انسان کی زندگی کو دیکھ لیں اس میں مستقل مزاجی، جہد مسلسل،احساس ذمہ داری، وقت کی قدر اور مخلوق خدا سے محبت کے اوصاف یکساں نظر آئیں گے۔ آرام طلبی اور کامیابی ایک جگہ اکٹھے نہیں ہو سکتے۔وہ گزشتہ روز فرید ملت حضرت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحم اللہ علیہ کے 49 ویں عرس کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر صاحبزادہ محمد صبغت اللہ قادری ایڈمنسٹریٹر دربار فرید ملت، علامہ حافظ عبدالقدیر قادری ڈائریکٹر دارالعلوم، جواد حامد، علامہ رانا محمد ادریس،ڈاکٹر رفیق نجم،صاحبزادہ محمد طاہر قادری، راجہ زاہد محمود قادری،، نور اللہ صدیقی، شہزاد رسول، حاجی محمد اسحاق،حفیظ چودھری علامہ عین الحق بغدادی، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، محمد عارف چوہدری، میاں ریحان مقبول، منصور قاسم اعوان، محمد ثنا اللہ، محمد اقبال مصطفوی، محمد شہباز طاہر، علامہ غلام ربانی تیمور، اقبال مرتضی، میاں منشا الاسلام، قاری ریاست علی چدھڑ، اور دیگر قائدین و کارکنان تحریک منہاج القرآن موجود ہیں۔جبکہ ملک پاکستان کے عظیم نقیب، قرا حضرات اور نعت خواں حضرات قاری نور محمد چشتی، قاری رفیق نقشبندی، صاحبزادہ تسلیم احمد صابری، صفدر علی محسن، شہباز قمر فریدی، محمد افضل نوشاہی، ظہیر بلالی برادران، شہزاد برادران اور دیگر نے گلہائے عقیدت پیش کئے۔