اسلام آباد(نامہ نگار) پی ٹی آئی رہنما سنیٹر دوست محمد محسود نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ KpK، بلوچستان اور سابقہ فاٹا کے سنگم پر واقع تاریخی کوہ سلیمان پہاڑی سلسلے میں جنگل میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے فوج اور ہیلی کاپٹر بھیج کر بروقت کارروائی شروع کریں۔ جنگل کی آگ جو کچھ دن پہلے مبینہ طور پر ٹمبر مافیا کے کہنے پر آتش زنی کرنے والوں نے رینج کے دائرے میں لگائی ہے نے جلد ہی قیمتی جنگلات کے وسیع رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور تمام اہم درختوں یعنی چلغوزہ کے معدوم ہونے کا خطرہ پیدا کر دیا۔ مشہور کوہ_سلیمان رینج دنیا کے سب سے بڑے چلغوزہ کا گھر ہے اور یہ 26,000 ہیکٹر سے زیادہ کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور سالانہ 640,000/KGs اعلیٰ معیار کے پائن نٹ تیار کرتا ہے اور اس طرح یہ مقامی لیول پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ قومی معیشت میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ کے پی کے اور بلوچستان کے محکمہ جنگلات کے اہلکار اپنے غیر تربیت یافتہ عملے اور جدید ٹیکنالوجی کی کمی کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔ مقامی رضاکار روایتی طریقوں سے آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور تین رضاکاروں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر آگ پر قابو پاتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا ہے _ اگ کی درندگی اور رفتار مقامی لوگوں کے مطابق بے مثال ہے۔