لودھراں ،کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار،خبر نگار )ضلعی انتظامیہ کی نا اہلی ،آوارہ کتوں نے اڑھائی سالہ بچے کو نوچ کر مار ڈالا، تفصیل کے مطابق چک 100ایم بستی کھوپیاں کے رہائشی نواب بلوچ کا اڑھائی سالہ پوتا حسیب دوپہر کے وقت چند قدم کے فاصلے پر واقع اپنی پھوپھی کے گھر جانے کے لئے نکلا جسے آوارہ کتوں نے اسے بری طرح نوچ ڈالا جس وہ دم توڑ گیا۔ شہریوں نے اس واقعہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سے سخت نوٹس لینے اور آوارہ کتوں کے خلاف مہم چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔کوٹ ادوسے خبر نگار کے مطابق موضع پرہاڑغربی غیر مستقل کے رہائشی الیاس چانڈیہ کے 10سالہ یتیم بھتیجے محمد مبشر پررشتہ دار محمد خلیل چانڈیہ نے اس پر اپنا خونخوار پالتو کتا چھوڑ دیا جس نے بچے کی بائیں ٹانگ کو کاٹ لیا۔ متاثرہ بچے مبشر کے چچا الیاس چانڈیہ کے گلہ دینے پر خلیل چانڈیہ طیش میں آگیا اور اپنے دیگر ساتھیوں عمران چانڈیہ اور مجید چانڈیہ کے ہمراہ ڈنڈوں سوٹوں سے اسے لہولہان کردیا۔