فخرامام، حسین جہانیاں کی قیادت میں بڑے قافلہ کی ملتان جلسہ میں شرکت

خانیوال(خبرنگار) نئے الیکشن کے بغیر سیاسی استحکام ممکن نہیں ہے،امپورٹیڈحکومت نامنظورکا بیانیہ قومی تحریک بن چکا ہے،عوام‘پاکستان پر مسلط کردہ ’’نااہل حکمرانوں‘‘ کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے، ملکی آزادی اورخود مختاری کے خواہشمندعوام کا سونامی’’سابق وزیر اعظم عمران خان‘‘ کی قیادت میں اقتدار کے ایوانوں کی جانب بڑھنے کے لئے بے تاب ہے،ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر،ممبر صوبائی اسمبلی سید حسین جہانیاں گردیزی نے تحریک انصاف تحصیل وسٹی کبیروالا کی جانب سے کبیروالا شہر میں نکالی گئی ’’امپورٹیڈ حکومت نامنظور ریلی‘‘ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔گروپ کے مرکزی رہنما سید عابد امام نے کہا کہ سازش کے تحت اقتدار حاصل کرنے والوں ’’نااہل حکمرانوں‘‘نے 4ہفتوں میں ملکی معیشت کا دھڑن تختہ کردیا ہے۔تحریک انصاف تحصیل کبیروالا کے صدر مخدوم سید ناصر کمال شاہ،سٹی صدر چوہدری سعید اقبال گل،سیدگروپ کے مرکزی رہنماؤں سید محمد علی دوست گردیزی،سید محمد رضا عباس شاہ،رانا وقار نثار خاں،میونسپل کمیٹی کبیروالا کے سابق چیئرمین اطہر یوسف خان بھٹہ،وائس چیئرمین ملک طاہر شفیق،سید منتظر مہدی،سردار محمد اسلم حیات خان سیال،میاں عرفان حیدر سیال، میاں غلام حیدر سرگانہ،مہر محمود علی دادوآنہ،محمد افضل خان بلوچ،منیر خان پٹھان،راؤ احتشام الحق ایڈووکیٹ،شاہد رفیق خان پنیاں،وقاص احمد خان بھٹہ،حفیظ سعیدی،شیخ محمد ارشد،محمد اکرام،محمد رمضان،ریاست علی،شاکر حسین شاہ،رانا محمد اسلم ذوالفقار،ملک شہباز حیدر،شہباز مسیح،محمد حسنین رسول،امجد علی شاہ سمیت سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔قبل ازیں کبیروالا شہر سے تحریک انصاف کے ملتان میں ہونے والے جلسہ میں شرکت کیلئے ایک بہت قافلہ سابق وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی سید فخرامام،ممبران صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ،سید حسین جہانیاں گردیزی،سید عابد امام،مخدوم سید محمد باقر سلطان گردیزی،سید ناصر کمال شاہ کی قیادت میں سید گروپ کے مرکزی دفتر سے روانہ ہوا۔مذکورہ قافلے میں 2درجن کے قریب بڑی بسیں اور تین سو سے زائد چھوٹی بڑی گاڑیاں شامل تھیں۔علاوہ ازیں انصاف مرکز ملتان روڈ کبیروالا سے بھی تحریک انصاف کے رہنماؤں سردار شہباز احمد خان سیال،بابا راؤ محمد جمیل اور دیگر کی قیادت میں ملتان جلسہ میں شرکت کیلئے کبیروالا سے روانہ ہوا۔

ای پیپر دی نیشن