میلسی (تحصیل رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف ضلع وہاڑی کے صدر، رکن قومی اسمبلی محمد اورنگ زیب خان کھچی اور سابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ محمد جہاں زیب خان کھچی ایم پی اے نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 25 منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ ملک میں سیاسی استحکام کا باعث ثابت ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی رہنماؤں کے ساتھ ملتان جلسے کی روانگی کے موقع پر کارکنوں سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے تفتیشی افسران اور احتسابی اداروں کو درپیش مسائل کے ازالے پر سوموٹو ایکشن لینامستحسن اقدام ہے انہوں نے کہا کہ آزاد عدلیہ کے ہوتے ہوئے حکومتی طاقت پر غیر منصفانہ فیصلے نہیں کیے جاسکتے۔اس موقع پر محمدعالم گیر خان کھچی جاوید خان جوئیہ۔زبیر خان جوئیہ۔پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری سلمان خان بھابھہ۔پی ٹی آئی کیتحصیل کوآرڈینیٹر وسیم احمد شیخ اور دیگر موجود تھے بعدازاں اورنگزیب خان کھچی اور جہانزیب خان کھچی کی قیادت میں کارکنوں کی ایک بڑی ریلی ملتان جلسہ میں شرکت کیلئے روانہ ہوگئی قبل ازیںسابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ محمد جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ ملک میں چوروں کی امپورٹڈ حکومت عوام پر مسلط ہے انہوں نے ملک کا بیڑا غرق کر کے رکھ دیا ہے ڈالر کی اڑان نہیں رک رہی اور ملک کی معیشت تباہ ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ 6 مارچ کو میلسی میں ہونے والے تاریخی جلسہ میں عمران خان نے امریکہ کو للکارا تھا اسلئے میلسی کی عوام تعریف کے قابل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے غلہ منڈی میلسی میں 2 کروڑ 75 لاکھ روپے کی لاگت سے غلہ منڈی کے تھڑے اور سیوریج منصوبے مکمل ہونے پر افتتاح کے موقع پر عوامی جلسہ سے خطاب کے دوران کیا ایم این اے اورنگزیب خان کھچی نے کہا کہ میلسی میں ریکارڈ ڈیڑھ ارب روپے کے ترقیاتی کام کروائے جو آج تک سابق کسی بھی دور میں اتنا کام نہیں ہوئے اس موقع پر مرکزی تنظیم انجمن تاجران کے صدر سید شیراز حسین کاظمی سابق جنرل سیکرٹری حافظ ممتاز احمد راں نے کھچی برادران کا غلہ منڈی میلسی میں ترقیاتی کاموں پر شکریہ ادا کیا اس موقع پر قیصر ممتاز خیرپوری ایڈووکیٹ، چوہدری زبیر صدف، حیدر خان نے بھی خطاب کیا جلسہ کے دوران سابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ محمد جہانزیب خان کھچی اور سابق ایم این اے اورنگزیب خان کھچی نے افتتاحی منصوبے کا افتتاح کیا جلسہ میں عالمگیر خان کھچی، تحریک انصاف تحصیل میلسی کے کوآرڈینیٹر وسیم احمد شیخ، صدر غلہ منڈی محمد اقبال راں، جنرل سیکرٹری مہر محمد راشد، چوہدری رضوان حنیف، چوہدری عمران حنیف، چوہدری محمد اشفاق، راو فاروق احمد خاں، سابق صدر مظہر خان سندھڑ، کریم خان خروٹی، محبوب احمد لکھیسر، ملک محمد کاشف، مہر مجید احمد، ملک عامر سلیم ممرا، کامران خان ملانہ، قیصر عباس، مظہر حسین بھٹہ، میاں زاہد تبسم، میاں عدیل احمد، قمر خان ڈاہر سمیت شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔