جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری 

May 21, 2022

ملتان (نمائندہ نوائے وقت)ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن( ر) ثاقب ظفر نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان کی سائیٹ کا دورہ کیا، منصوبے پر جاری کام کی رفتار کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا منصوبہ مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے اور  منصوبے پر تعمیرات کا اعلیٰ معیار برقرار رکھا جائے۔ ثاقب ظفر  نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹیو سیکرٹریز کے دفاتر ایک بلڈنگ میں شفٹ ہونے سے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی کارکردگی میں مزید اضافہ ہوگا۔آئی ڈیپ کے حکام نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ504 کنال رقبہ پر تعمیر کیا جارہا ہے اور اس منصوبے پر3 ارب51 کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرکاری دفاتر کے علاوہ افسران کی رہائش گاہیں بھی تعمیر کی جارہی ہیں جبکہ سیکرٹریٹ میں آئی جی پولیس کمپلیکس کے لئے 50 کنال مختص کیا گیا ہے۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا منصوبہ اگست2023 میں مکمل کر لیا جائے گا۔

مزیدخبریں